گوجرانوالہ : تحریک پاکستان کے گولڈمیڈلسٹ عبدالحمید ملک 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ عبدالحمید ملک92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے وہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لاہور شہزاد اے حمید کے والد تھے۔ مرحو م کو مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے ملنے کا شرف بھی حاصل ہے ۔ انہوںنے تحریک پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا اوران کی خدمات کی بدولت انہیں تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیاتھا۔