سیالکوٹ: زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
سیالکوٹ (نامہ نگار) ھیڈمرالہ کے گاؤں گوندل میں چھپکلی والا زہریلا کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گوندل سٹاپ کے رہائشی وسیم عباس کے گھر میں رات کیلئے کھانا پکایا گیا اور رکھ دیا، تھوڑی دیر بعد اہل خانہ نے کھانا کھایا جس سے انکی طبیعت غیر ہوگئی تو اہل خانہ نے کھانا چیک کیا تو سالن میں چھپکلی تھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے متاثرہ افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرہ سے باہر بیان کی جاتی ہے۔