سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سپورٹس گالا کا انعقاد
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے جشن پاکستان چودہ اگست کے حوالے سے سپورٹس گالامنعقدکرنے کااعلان کردیاہے ،گالے میںتین کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ، جس میں رشہ کشی ، بیڈمنٹن اور سوئمنگ شامل ہیں،جسکے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق آٹھ اگست کو رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے ،جبکہ نو اگست کو بیڈمنٹن اور دس اگست کو سوئمنگ کے مقابلوںکے بعد اختتامی تقریب منعقد کی جائیگی،اس گالے میں تمام صحافی خواہشمندصحافیوں شامل کیا جائے گا ،جسکا باقاعدہ رجسٹریشن شروع ہوگئی ، جو بھی صحافی اس گالے میںحصہ لیتے ہیںوہ براہ کرم اپنا رجسٹریشن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم شیراز یا سینئر نائب صدر عمران یوسفزئی کے پاس درج کرائیں،تاکہ ٹیموں کو تشکیل مناسب اندازمیں کی جاسکے ،اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے صدرجہانزیب صدیق نے کہاہے کہ صحافی صرف صحافت نہیںبلکہ ہر شعبے میں اپنالوہامنواسکتے ہیں۔
،انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں صحافیوں کی کوئی سوشل زندگی نہیں وہ ہمیشہ اپنے فرائض انجام دہی میں دن رات مصروف ہوتے ہیں تاہم اس قسم کی سرگرمیوں سے کچھ لمحوںکیلئے انہیںذہنی طورپر پرسکون اورلطف اٹھاسکیں گے۔