آزاد کشمیر کے مفاد پرست حکمران ٹولے کو ہٹا کر بیرسٹر سلطان کو حکومت دی جائے: رانا عثمان
فیروز والا (نامہ نگار) سابق چیئرمین لیبر بیورو آزاد کشمیر پاکستان و مزدور رہنما رانا عثمان خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بیرسٹر سلطان کی قیادت ضروری ہے کیونکہ آزادی کا بیس کیمپ آزاد کشمیر آج مال بنا¶ کیمپ بن چکا ہے آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو آزادی سے کوئی غرض ہے نہ مہاجرین کے مسائل سے یہ لوگ مال بنانے کے چکر میں تحریک آزادی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ حکمران مفاد پرست ٹولہ کو ہٹا کر بیرسٹر سلطان کو آزاد کشمیر کی حکومت دی جائے تاکہ مہاجرین کے سائل مل ہو سکیں۔