ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری، اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف حصوں میں مزید بارشوں کا امکان.
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارش کا سلسلہ مزید اڑتالیس گھنٹے تک برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، کوہاٹ،پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات عارف محمود نے وقت نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج شام تک پھر سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش بونجی میں پانچ سو پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،راولپنڈی میں اسی، اسلام آباد میں پینسٹھ ، مری باسٹھ ، مظفر آباد انسٹھ اور دیر میں انتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی