وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریاں تصورسے بھی زیادہ ہیں،پولیٹکل قوتیں سیاسی فائدہ نہ اٹھائیں
سید یوسف رضا گیلانی کی میانوالی آمد کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، وزیراعظم نے لوگوں کی شکایت سنیں اور امدادی سرگرمیوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں متاثرین کی امداد کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔دورے کے موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں تصورسے بھی زیادہ ہیں ،جس کی بحالی کے لئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تمام سیاسی قوتوں کو مل کر چلنا ہوگا ۔