بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کرکٹ لیگ دو ہزار دس کے لیے پاکستانی امپائر علیم ڈار اور اسد رووف کی خدمات حاصل کر لی
دس ستمبر سے چھبیس ستمبر تک جنوبی افریقہ میں ہونے والی چیمپئنز لیگ میں پاکستانی امپائرز کی شمولیت میں آئی سی سی کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر واضح کیا ہے کہ کوئی بھی ایسا ٹورنامنٹ جس میں بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، اس میں پاکستانی ایلیٹ پینل امپائرز کو ضرور شامل کیا جائے، جس پر بی سی سی آئی نے علیم ڈار اور اسد رووف کی خدمات حاصل کر لی ہیں