پاکستان اسلامیہ ہائی سیکنڈری سکول عجمان کا شاندار رزلٹ ‘ جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریاں
مکتوب دوبئی ۔ طاہر منیر طاہر ۔۔۔
متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں بے شمار پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں۔ ان پاکستانیوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے گنے چنے تعلیمی ادارے ہیں جو اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے پاکستانی بچوں کو تعلیم دینے کا فرض نبھا رہے ہیں متمول پاکستانی گھرانے اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے اعلی انگریزی تعلیمی اداروں کے علاوہ بھارتی تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم دلاتے ہیں۔ بھارتی تعلیمی اداروں میں پاکستانی بچوں کا تعلیم حاصل کرنا اس لحاظ سے بھی ٹھیک نہیں ہے کہ ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے سے پاکستانی بچوں کے انداز واطوار بھی غیر مسلم بھارتی بچوں جیسے ہوجاتے ہیں۔ بھارتی سکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے والے متمول پاکستانی اگر پاکستانی سکولوں کی سرپرستی کریں اور اپنے بچوں کو پاکستانی بچوں کو پاکستانی سکولوں میں تعلیم دلائیں تو بہت بہتر ہوگا۔ پاکستانی تعلیمی اداروں کے بچے بھی کافی ذہین ہیں اور فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحانات میں اعلی پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات میں قائم پاکستانی تعلیمی اداروں کے بچے بھی کافی ذہین ہیں اور فیڈرل بورڈ کے سالانہ امتحانات میں اعلی پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امارات میں قائم پاکستانی تعلیمی ادارے میں اعلی معیار تعلیم کے حامل ہیں۔ عجمان میں قائم پاکستان اسلامیہ ہائیر، اسلامیہ سیکنڈری سکول کے طلباء وطالبات سے اس باربھی سالانہ امتحانات نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا سہرا سکول کی پرنسپل محترمہ ثمینہ ناصر جو پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کی سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ پرنسپل ڈیویلپمنٹ بھی ہیں ان کے اور سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر اشتیاق احمد خان کے سرجاتا ہے سکول کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق سکول ہذا کے طلباء طالبات علی فاطمہ عاصمہ محمود حمزہ ندیم، مرسل فاطمہ، مہناز ناصر، مبین علی اور ثوبیہ ندیم نے نمایاں رزلٹ فراہم کرنے پر سکول دیگر سٹاف بھی قابل مبارک باد ہے کہ جن کی محنت سے بچوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور سکول کا نام بلند کیا اعلی پوزیشن حاصل کرنے پر طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو خصوصی مبارک باد پیش کی گئی۔
سردار محمد سرفراز خان اور سردار سکندر حیات کے اعزاز میں تقریب
سابق وزیر ایم پی اے اور ایم این اے سردار محمد سرفراز خان آف کھنڈ اٹک اور سابق وزیرمواصلات سردار سکندر حیات خان گزشتہ دنوں دوبئی متحدہ عرب امارات تشریف لائے، ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ملک شیر علی، ملک شاہد، اور سمبیل خان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دیگر لوگ بھی شامل تھے سردار محمد سرفراز خان اور سردار سکندر حیات خان زیارت مقدسہ کی زیارت کے لئے بذریعہ متحدہ عرب امارات عراق گئے ہیں عراق روانگی سے قبل متذکرہ دونوں شخصیات نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ خالصتاً غیر سیاسی نوعیت کا ہے اور وہ عراق میں مقدس زیارت پر حاضری کی غرض سے جارہے ہیں سید امیر حسین شاہ نے بتایا کہ سردار سکندر حیات خان اور سردار محمد سرفراز خان جب زیارت مقدسہ کی واپسی پر دوبئی رکیں گے تو ان کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر دیا جائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی دوبئی کے لوگ شرکت کریں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام یوم آزادی کا پروگرام
پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ اس بار 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر دوبئی میں ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گی۔ میاں منیر ہانس نے بتایا کہ جشن آزادی کا ہر پروگرام 13اگست کو شروع ہوگااور رات بارہ بچے جب 14اگست شرو ع ہوگا اس موقع پر کیک کاٹا جائے گا جشن آزادی کی اس تقریب میں پی پی پی امارات کے کارکن اور پاکستانی کمیونٹی دوبئی کے معززین شرکت کریں گے۔