سعود شکیل کا پی سی بی پر طنز : مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ

Apr 04, 2025 | 14:22

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے لیے تین سال کے لیے مستقل کوچ مقرر کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پی سی بی کے چیئرمین بنے تو سب سے پہلے یہی فیصلہ کریں گے تاکہ کوچنگ اسٹاف میں استحکام لایا جا سکے سعود شکیل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کے کوچنگ اسٹاف میں مسلسل غیر یقینی صورتحال برقرار ہے حالیہ برسوں میں کئی غیر ملکی کوچز مستعفی ہو چکے ہیں جن میں مورکل گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی شامل ہیں بار بار تبدیلیوں کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور میدان میں پاکستانی ٹیم نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور پر پہلے ہی شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اس پر غیر یقینی پالیسیوں کا الزام لگایا جا رہا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوچنگ اسٹاف میں استحکام ضروری ہے اور بار بار کی تبدیلیوں سے کھلاڑیوں پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے

ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں گرین شرٹس کو 84 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی اب ہفتے کے روز ماؤنٹ مانگونئی میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میں کیویز کلین سویپ مکمل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ وقار بحال کرنے کا آخری موقع ہوگا

مزیدخبریں