عوام انتشاری کی بجائے تعمیری سیاست کیساتھ ہے،چوہدری شیر علی 

Apr 04, 2025

کھنڈہ(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین مانیٹرنگ کمیٹی و ممبر پبلک اکانٹس کمیٹی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محترمہ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ستھرا پنجاب ہمت کارڈ کسان کارڈ اپنا گھر اپنی چھت اور اپنا کاروبار جیسے انقلابی پروگرام متعارف کرائے ہیں اب عوام انتشاری سیاست کی بجائے تعمیری سیاست کا ساتھ دے رہے ہیں ملک کی تعمیر وترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے ملک معاشی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہے مہنگائی و بے روزگاری پر کنٹرول کیا جا رہا ہے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی اور لوڈ شیڈنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا ہے وہ گذشتہ روز اروڑیا فارم پر حلقہ بھر سے آئے ہوئے لیگی عہدیداران و مختلف وفود سے عید ملنے کے موقع پر ،،نوائے وقت ،، سے گفتگوکررہے تھے

مزیدخبریں