اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سرمد علی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بطور بانی چیئرمین برائے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس تقرری پرمبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باوقار تقرری سید یوسف رضا گیلانی کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں، سفارتی ذہانت اور اقوام کے درمیان عالمی تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے سینیٹر سرمدعلی نے کہا کہ بانی چیئرمین کے طور پر سید یوسف رضا گیلانی کانفرنس کے وژن اور ایجنڈے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے، یہ صرف سید یوسف رضا گیلانی کیلئے نہیں بلکہ پورے سینٹ اور وطن عزیز کیلئے باعث افتخار ہے اپنے تہہنیتی پیغام سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی بانی چیئرمین برائے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تقرری ان کی فقید المثال کارکردگی اور سیاسی بصیرت کا مظہر ہے جو پاکستان کے جمہوری پارلیمانی نظام اور خارجہ پالیسی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا
یوسف رضا گیلانی کی تقرری انکی فقید المثال کارکردگی اور سیاسی بصیرت کا مظہر ہے، سینیٹر سرمد علی
Apr 04, 2025