کابل( نوائے وقت رپورٹ) افغانستان حکومت کی ہدایت پر سپریم کورٹ نے 2,463 مستحق قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا جبکہ 3,152 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ایک خصوصی کمیٹی کی طرف سے کی گئی جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا گیا۔
افغانستان، عیدپر2,463 مستحق قیدی جیلوں سے رہا
Apr 04, 2025