کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں  کیاجائے گا: وسیم رضا ڈوگر 

Apr 04, 2025

جوئیانوالہ(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی طرف سے مثبت کردار ادا نہ کیا جانا لمحہ فکریہ ہے عالمی برادری کو حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے دونوں خطوں کے مظلوم مسلمانوں کی تحریک حریت کا بھرپور ساتھ دینا ہو گا ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن کے مطابق کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیاجائے گا۔

مزیدخبریں