حکومت نے ملک کو بہت پیچھے دھکیل دیا :وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ ملک کو حکومت نے بہت پیچھے دھکیل دیا ترقی کا جو سفر نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میں شروع کیا وہ رک چکا ہے جس کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بجلی کا چند ہزار بل نہ دینے والے کو تو پکڑ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے مگر ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لادنے موجودہ حکمرانو ں کو کوئی نہیں پوچھ رہا، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی بداعمالیوں کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پڑرہی ہے وزراء نااہلی میں ساری دنیا کے وزارء کو پیچھے چھوڑ چکے۔