پانی میں 24 منٹ سے زائد سانس روکے رکھنے کا عالمی ریکارڈ
کروشیا سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص نے پانی میں 24 منٹ 33 سیکنڈز تک سانس روک کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نام درج کروا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حیرت انگیز کارنامہ سِسک کے ایک سوئمنگ پول میں ڈاکٹرز، رپورٹرز اور سپورٹرز کی موجودگی میں سرانجام دیا گیا۔اس دوران دیکھا گیا کہ 54 سالہ بدیمیر بدا ثبات گہری سانس لے کر اپنے جسم کو پانی کے اندر لے گیا اور ہائپر ونٹیلیٹنگ (اپنے جس میں جمع کی گئی ہوا) کے ذریعے تقریباً آدھے گھنٹے تک اپنا چہرہ پانی میں رکھا۔ فلپائنی شہری کے سینے میں ایک سال سے 4 انچ لمبی چھری موجود ہونے کا انکشاف یونان کا دوسو واں قومی دن، پائلٹ نے خصوصی پرواز سے فضا میں 200 کا ہندسہ بنادیااگرچہ یہ کارنامہ کسی بھی انسان کے لیے ناممکن سا لگتا ہے لیکن کروشیا کے اس شہری نے اس کارنامے کو سالوں حاصل کی جانے والی ٹریننگ کے ذریعے ممکن بنا دیا۔بدیمیر بدا ثبات اس سے قبل خود میں پائے جانے والے ڈائیونگ جذبے کے پیش نظر دنیا کے 10 بہترین اسٹیٹک ڈائیور میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔