معروف گلوکار سلمان احمد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

معروف گلوکار سلمان احمد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سلمان احمد اپنے پراجیکٹس کے لئے نیو یارک میں موجود تھے مگر لاک ڈائون کے باعث وطن واپس نہ آسکے ۔ سلمان احمد نے 3روز قبل طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹروں کے کہنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔