ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا:آصف خان
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر محمد آصف خان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹوشہید اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو کے سیاسی افکار، نظریات اور ویژن سے نچلی سطح تک عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے لیڈر اور پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن کر سیاسی افق پر نمودار ہوئے ان کی سیاسی زندگی اور اقدامات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔