دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 60ہزار ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ ہزار ہو گئی ہے اور گیارہ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔چین نے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا آج اس وائرس سے ہلاک ہونے والے اپنے تین ہزار سے زائد شہریوں کیلئے قومی یوم سوگ منایا۔امریکہ میں اس خدشے کے باعث کہ یہ بیماری سانس لینے سے بھی پھیل سکتی ہے لوگوں کو ماسک پہننے کی تنبیہ کی گئی ہے۔یہ انتباہ امریکہ میں ایک روز میں تقریباً پندرہ سو افراد کے ہلاک ہونے اور اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد جاری کیا گیا۔امریکہ میں دس میں سے نو شہری سخت لاک ڈاؤن میں رہ رہے ہیں تاہم اس کے باوجود تقریباً دو لاکھ اٹھہتر ہزار امریکیوں میں اس مرض کی تصدیق ہو چکی ہے۔