حکومت نے واپسی کے خواہشمند پاکستان میں موجود افغانوں کو اپنے وطن جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ایک بیان میں دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ قدم افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کی سہولت کیلئے طورخم اور چمن کے سرحدی راستے پیر سے جمعرات تک محضوص مدت کیلئے کھول دئیے جائیںگے۔بطور ہمسایہ ملک اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ خصوصا عالمی وباء کے تناظر میں ہمیشہ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024