کنگز ورلڈکپ سیپاک ٹاکرا ری شیڈول نیشنل سیپاک ٹاکرا اکیڈمی پاکستان کا خیر مقدم
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ُ نیشنل سیپاک ٹاکرا اکیڈمی پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیداسرارالحسن عابدی کی طرف سے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میںکنگز ورلڈکپ سیپاکٹاکرا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کروانے کے حوالے سے ورلڈ سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس کے باعث ورلڈ سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کی جانب سے کنگز ورلڈکپ سیپاک ٹاکرا ۲۰۲۰ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان سیپاک ٹاکرا کی ٹیم پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس کی جانب سے جاری کردہ این اوسی کے بعد ہی نیشنل ٹیم بھیجے گی۔