برٹش امریکن ٹوبیکو ، تمباکو کے پودوں سے کورونا ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل
کراچی ( کامرس رپورٹر) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وباء کے طور پر اعلان کرتے ہی ہر فرد ویکسین کی جانب متوجہ ہے، صرف ویکسین ہی لوگوں کو اس موزی بیماری سے بچا سکتی ہے۔ برٹش امیریکن ٹوبیکو کمپنی کا امریکہ میں قائم بائیو ٹیکنالوجی سے متعلق زیلی ادارہ، کینٹکی بائیو پروسیسنگ (کے بی پی)،کورونا کی ویکسین تیار کررہا ہے جوکہ ابھی ٹیسٹنگ کے عمل میں ہے۔ برٹش امریکن ٹوبیکو کمپنی پر امید ہے کہ سرکاری اداروں اور شراکت داروں کے کی مدد سے اگر ٹیسٹنگ بہتر انداز سے سرانجام دی گئی تو جون کے آغاز تک ممکنہ طور پر 20 سے 30 لاکھ تک افراد کیلیے ویکسین ہر ہفتے تیار کی جاسکے گی۔تیزی سے اگنے والے تمباکو کے پودوں کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ویکسین تیار کی جارہی ہے ۔