لاک ڈاؤن میں اشیاء خوردونوش بروقت سپلائی کرنے میں کامیاب رہے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی تنظیم تاجران پنجاب و ضلع راولپنڈی کے صدر شرجیل میر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں کشمیر، کے پی کے سمیت ضلع میں اشیاء خوردونوش بروقت سپلائی کرنے میں کامیاب رہے عوام کو یقین دلاتے ہیں اشیاء خوردونوش کی کمی نہیں ہونے دیں گے، ہم کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے پر پاک فوج، ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکل سٹاف، واپڈا سمیت دیگر سرکاری اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انھیں سلیوٹ کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انھوںنے تاجروں کو کروناوائرس کے متعلق آگہی دیتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر تاج بھٹی، غلام قادر میر،خالد پرویز بٹ، شکیل قریشی و دیگر موجود تھے آگہی مہم کے دوران انھوں نے پیرودھائی میں تاجروں کو ماسک ہاتھوں پر لگانے کے لیے جراثیم کش ادویات سینی ٹائیزر کی تقسیم کی گیے اس موقع پر شرجیل میر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کے ایام میں سماجی فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے گاہکوں کو سینی ٹائیزر یا لازمی استعمال کروائیں ماسک لازمی پہنیں، زکر ازکار کریں اپنے رب کو راضی کریں، بعدازاں انھوں نے بنی چوک میں بھی تاجروں میں ماسک اور سینی ٹائیزر تقسیم کیے اور انھیں بھی کرونا وائرس کے متعلق آگہی دی واضع رہے کہ اس آگہی مہم کے سلسلے میں آج تاجروں کا وفد ٹنچ بھاٹہ کا دورہ کرے گا ۔