10ہزار پتنگیں، ڈوریں اور گاڑی برآمد، چار ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رتہ امرال پولیس نے 10ہزار پتنگیں، ڈوریں اور گاڑی برآمدکرکے چار ملزمان گرفتار کرلئے ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ ایس ایچ اورمرزا شکیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑی چیک کی جس میںسے 10ہزار کے قریب پتنگیں اور31ڈوریںبرآمدہوئی ،گاڑی میں سوارشاہد،شاہ زیب،ذوالفقار سرور اور آفاق کوگرفتارکرلیاگیا۔