بھارت لاک ڈاؤن: رائے پور میں پیدا ہونیوالے جڑواں بچوں کا نام کرونا اور کوویڈ رکھ دیا گیا
رائے پور (کے پی آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں پیدا ہوانیولے جڑواں بچوں کا نام کرونا جبکہ دوسرے کا نام کوویڈ رکھا ہے۔ رائے پور سے تعلق رکھنے والے جڑواں بچوں کیلئے مشکلات سے فتح کی علامت ہے، اسلئے کہ یہ دو بچے ملک بھر میں چل رہے لاک ڈاؤن کے درمیان پیدا ہوئے تھے۔ والدین نے کہا کہ واقعی یہ وائرس خطرناک اور جان لیوا ہے لیکن اس کے پھیلنے سے لوگوں نے حفظان صحت اور دیگر اچھی عادات پر توجہ مرکوز کردی۔ اسی طرح ہم نے ان ناموں کے بارے میں سوچا ہے۔