متاثرین لاک ڈائون سندھ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان جلد کرینگے، چوہدری شجاعت حسین
کراچی ( نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین نے سندھ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو ٹیلیفون کیا اور سندھ کی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمیشہ اپنے سندھ کی عوام کے ساتھ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیئے پہلے بھی کوشاں رہے اب بھی مسائل حل کریں گے کررونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اور دنیائے اسلام کے حکمراں خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر جاکر گڑگڑاکر معافی مانگیں تو مسلم امہ کے تمام مسائل حل ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ غریب افراد کی دادرسی کیلئے مخیر حضرات آگے آئیں اسوقت سفید پوشں افراد کا بھرم رکھنا ضروری ہے جلد ہم مخیر حضرات کے تعاون سے سندھ کی عوام کے لیئے پیکج کا اعلان کریں گے سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے چوہدری شجاعت حسین کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام پہلے ہی غربت کی چکی میں پس رہی تھی اب کورونا وائرس کی وجہ سے بہت بدحالی کا شکار ہے محمد طارق حسن نے چوہدری شجاعت حسین کو اپنی گورنر سندھ سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے بھی بتایا کہ ہم گورنر سندھ سے ہر طرح تعاون کرنے کو تیار ہیں چوہدری شجاعت حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ سندھ کی عوام کے لیئے تعاون کریں اور اپنے عطیات سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو پہنچائیں۔