زکوٰۃکا مال کرونا متاثرین پر خرچ کیا جا سکتا ہے، امام مسجد اقصیٰ
مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکوٰۃکا مال کرونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکوٰۃ دینے کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔اپنے ایک تحریری فتوی میں ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ہم تمام دولت مند اورصاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ہی زکوٰۃکی رقم ادا کریں تاکہ کرونا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ اسلام کا ایک رکن ہے اور اس رکن کی ادائیگی کے لیے تمام صاحب نصاب مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔