کرونا وائرس کی وبا کسی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط ہے ، ارباب غلام رحیم
نوکوٹ (این این آئی) سابق وزیر اعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کو کسی جماعت سے جوڑنا انتہائی غلط عمل ہے یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں چند مفاد پرست عناصر وبا کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیرِ اعلی نے کہا کہ وسائل ہونے کے با وجود ترقی یافتہ ممالک وائرس کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں جمعتہ المبارک کی نماز پر پابندی سندھ حکومت کا یہ عمل نہ صرف قابلِ افسوس بلکہ قابلِ شرم ہے۔ سابق وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے مقامی افراد میں وائرس نہ ہونے کے برابر ہے بیرون سے آئے تمام افراد کو آئیسولیٹ کیا جائے ، ان میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے وہ نیکی کا کام کررہے تھے چاہے وہ زائرین ہوں یا تبلیغ جماعت کے افراد ،احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کی کفالت ممکن نہیں ہے۔