آبادی پر توجہ دیں

مکرمی! ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو آج جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ جس طرف بھی نظر دوڑائی جائے عوام کا ایک جم غفیر نظر آتا ہے ۔اب تو وطن عزیز کی شاہرات بھی آبادی کے اس سمندر کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہوچکی ہیں۔ جگہ جگہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، روزانہ ہزاروں کی تعداد میں حادثات ہورہے ہیں۔ عوام بھوک، غربت اور بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔پاکستان کی آبادی رقبے کے لحاظ سے ہم سے کئی گنا بڑے ملکوں سے زیادہ ہوچکی ہے۔ شہریوں کو ہرممکن سہولیات بہم پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن وطن عزیز میں یہ سب ناممکن لگتا ہے۔ ملکی وسائل سے عوام کو بہتر روزگار دینا حکومت کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملک خدادا میں بیروزگاری عروج پر ہے۔لہٰذا حکومت کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات یقینی بنائے۔(رائو عثمان برکت کالونی راجباہ روڈ داروغہ والا لاہور)