کرونا سے بچیں یا پتنگ کی ڈور سے ؟

مکرمی! کینال بنک‘ فتح گڑھ اور اسکے مضافات میں پتنگ بازی عروج پر ہے ‘ موٹر سائیکل سوار سڑکوں پر رش نہ ہونے کے باعث تیز رفتاری سے گزرتے ہیں‘ خدانخواستہ اس دوران اگر کوئی ڈور سڑک پر آگری تو قیمتی جان کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ایک طرف کرونا کا خوف‘ دوسری طرف پتنگ کی ڈور کا ڈر‘ لوگ کہاں جائیں۔ انتظامیہ اس طرف توجہ ہی نہیں دے رہی ۔ (عمر سلیم ۔ لاہور)