کرونا وائرس ،خون کے عطیات نہ دینے سے تھیلیسیمیا میں اضافہ ہو گیا،صدرعلوی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں خون کے عطیات نہ دیئے جانے کی وجہ سے تھیلیسیمیا میں اضافہ ہو گیا ہے، صدر گذشتہ روز ایف نائن پارک میں قائم تھیلیسیما کے مریضوں کے علاج کے مرکز کے دورہ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ صدر نے صحت مند لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیں۔ صدر نے سینٹر کے دورہ میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں اور ڈاکٹروں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ صدر نے کہا کہ کرونا کی وبا پھیلنے کے موجودہ دور میں لوگوں کو ایک دوسرے سے میل ملاپ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئے گا۔ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مریضون کیلئے خان کے عطیات دیئے۔