نیٹو فوجی اتحادروس کےساتھ اسلحہ کی نئی دوڑنہیں چاہتا:سٹالٹن برگ
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ فوجی اتحاد روس کے ساتھ اسلحہ کی نئی دوڑ نہیں چاہتا۔
واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روس پر زوردیا کہ وہ ہتھیاروں کی روک کے سنگ میل معاہدے کی پاسداری کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو یورپ میں زمین پر میزائل نصب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔