نیپرا نے فر وری کے مہینہ کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 81پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی،بجلی کی قیمت میں اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک روپیہ23 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی تھی تاہم نیپرا نے درخواست پر سماعت کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 81 پیسے اضافہ کی اجازت دے دی۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر پانچ ارب 20کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا اور صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں یہ اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ نیپرا میں سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے تین ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے اور اس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اجافہ ہوا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024