صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ تعلیم سے محروم رہنے والوں بچوں کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے،عالمی ترقی میں پاکستانی نوجوانوں کو بھی حصہ دار بننا چاہیے۔ انہوں نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب میں کہا کہ ہمیشہ اللہ تعالی سے سیدھی راہ پر چلنے کی دعا مانگنی چاہیے،ماں باپ کی نصیحتوں پر عمل کرنیوالا انسان ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،خوشیوں کا تعلق مال و دولت سے نہیں ہوتا،خوشیوں کا تعلق انسانی ہمدردی ، تقویٰ اور پرہیزگاری سے ہے،دل میں ہمیشہ انسانیت کے لئے ہمدردی موجود ہونی چاہیے ،قدرتی آفات کے دوران عوام نے ہمدردی اور مدد کی لازوال مثالیں قائم کیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 35لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔ انسانی ہمدردی ہمارے دین و مذہب اور دلوں میں بسی ہوئی ہے،معاشرے میں لوگوں کو ساتھ لے کر نہ چلیں تو فرسٹریشن پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے معاشروں میں نادار طبقے کا خیال رکھتی ہیں ،جتنا بڑا عہدہ ہو تا اتنی ہی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، تعلیم سے محروم رہنے والوں بچوں کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے۔ دنیا میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،عالمی ترقی میں پاکستانی نوجوانوں کو بھی حصہ دار بننا چاہیے اور نوجوانوں کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہئے .
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024