لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی میڈیا سےگفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ اور کے پی کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔سندھ اور کے پی میں اسپتالوں کی بہتری کیلیےبھی کام کریں گے.ملک میں علاج کے حوالے سے ہر ممکن سہولت دستیاب ہے.آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پیشہ ور سپہ سالار ہیں.باجوہ ڈاکٹرائن کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاچکا ہے.اختلاف یہ ہے کہ نیب کرپشن کےثابت شدہ کیسزپربھی کام کرے.میں نیب میں پیش ہو چکا ہوں.میراعلاج بیرون ملک شروع ہوا تھااس لیےمجھےجاناپڑتاہے.میری پارٹی ہی کیوں نہ ہوگر بدعنوانی ہےتواسےسامنے لایاجائے.اورنج لائن بدقسمتی سے 22 مہینے تاخیر کا شکار ہوئی.چودھری نثارسےملاقات ہوتی رہتی ہےاس میں خبروالی کوئی بات نہیں.اورنج لائن کی تاخیرکی وجہ پی ٹی آئی کا عدالت میں جانا تھا.اورنج لائن پر پی ٹی آئی کے اب کرپشن الزامات تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے.اورنج لائن ٹرین کےمنصوبےمیں رکاوٹیں ڈالنےمیں پی ٹی آئی پیش پیش تھی.ہائیکورٹ کے3سوصفحات کےفیصلےمیں ایک لائن کرپشن کےحوالے سے نہیں.پی ٹی آئی نے اس لیےرکاوٹیں ڈالیں کہ شہری سہولتوں سے فیض یاب نہ ہوں.اللہ کرے الیکشن وقت پر ہوں ،صاف اور شفاف ہوں.ہمیں جھوٹ اور الزامات کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے .پنجاب میں عام اورخاص مریضوں کیلیےادویات کی فراہمی یقینی بنادی ہے.پنجاب کے کسی بھی اسپتال میں ادویات کی کمی نہیں.بدقسمتی سےپی ٹی آئی نےہڑتالوں اوردھرنوں کا کلچر پیداکردیا ہے.جو قومیں خوشحال ہوتی ہیں وہ ہڑتالیں نہیں کرتیں.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024