وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے، دنیا کو پاکستان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے، پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کا ثبوت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مستحکم معیشت کا اہم کردار ہے، دنیا کو پاکستان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کا ثبوت ہے، پاکستان میں امن و سلامتی کی صورت حال بحال ہے۔احسن اقبال نے اس موقع پر برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی دعوت دی اور نالج کاریڈور کے ذریعہ پاکستانی طلبہ کی برطانوی یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024