امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برونو میں یوٹیوب کے ہیڈآفس میں فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے،مشتبہ خاتون حملہ آور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، یوٹیوب ہیڈکوارٹر بھی بند کردیا گیا ۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین برونو میں یوٹیوب کے ہیڈ آفس میں سفید فام مسلح خاتون کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ خاتون حملہ آور نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ شہریوں کو عمارت سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔ فائرنگ کے بعد یو ٹیوب ہیڈکوارٹر کو بندکردیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔زخمیوں کو ا ہسپتال منتقل کردیا گیاجن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ ایک سفید فام خاتون نے کی۔عمارت میں موجود ملازمین نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ مختلف جگہوں پر چھپ کر اور کمروں میں بند کر کے جانیں بچائیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024