ملازمین محنت سے کام کریں‘ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے: میئر ملتان
ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چودھری نویدالحق اائیں نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہیں بھی چاہئے کہ وہ منت سے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہین ورکرز یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی سفارش کی جائے گی۔ تقریب سے ایپکا یونٹ کے صدرمظہر نواز خان‘ ملک اصغر‘ کریم نواز‘ عباس سرور نقوی‘ ریاض خان خاکوانی‘ چودھری محمد جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔