افسران مال سرکاری وصولیوں کا سو فیصد ہدف یقینی بنائیں‘ کوتاہی برداشت نہیں ہو گی: منظور چانڈیہ
خانیوال(نمائندہ نوائے وقت )ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منظور خان چانڈیہ نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے افسران مال سرکاری وصولیوں کے اہداف کو سو فی صد یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاںصرف کر دیں اسمیں کو تاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے افسران مال کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں افسران مال نے شرکت کی۔ اجلاس میں واجبات سرکار ،سٹیمپ ڈیوٹی ، آبیانہ ، زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری مدات میں ریو نیو افسران کی طرف سے وصولیوں اور آڈٹ پیرازبارے تفصیلی جا ئزہ لیا گیا ۔