دو خواتین سے زیادتی‘ لڑکی اغوا‘ بچے سے بدفعلی‘ 9 افراد کیخلاف کارروائی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پولیس نے دو خواتین اور بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور ایک لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ممتاز آباد کے علاقہ میں افتخار احمد کی بیٹی کو بلال‘ عمران اور علاؤ الدین نے اغورا کر لیا۔ مظفر آباد کی حدود میں (س) کو دلدار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بنڈہ سندیلہ کی رہائشی (س) کو ایوب وغیرہ نے نشہ آر چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دہلی گیٹ پولیس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مختار احمد کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے کو ملزمان کاشف اور ابرار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔