دنیاپور: 60 سالہ شخص بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے پکڑا گیا‘ مقدمہ درج
دنیاپور ( نامہ نگار) ساٹھ سالہ شخص چھ سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پربدفعلی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد ٹاؤن میں ایک ساٹھ سالہ شخص معشوق خواجہ گلی میں کھیلنے والے ایک بجے احمد جاوید کو ورغلاء کر دیوار کی اوٹ میں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا کہ اس دوران بچے کے گھر والے اسے تلاش کرتے ہوئے وہاں پہنچ گئے جنہوں نے اہل محلہ کے ہمراہ مبینہ ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔