معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی پراسرار روپوشی معمہ بن گئی
طرابلس(آئی این پی)باغیوں کی قید سے آزاد ہونے کے بعد لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کی پراسرار روپوشی معمہ بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریبا ایک برس قبل باغیوں کی ابوبکر صدیق بریگیڈ نے سیف الاسلام کو اپنی قید سے آزاد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے سیف الاسلام ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام ابھی تک زینتان ہی میں کسی مقام پر چھپے ہوئے ہیں جبکہ کئی لوگوں کا دعوی ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔لیبیا میں موجود حکام اور سفارت کاروں کے مطابق سیف ابھی تک زینتان میں ہی ہیں۔ لیکن کیا وہ ابھی تک قید ہیں؟ اس حوالے سے زینتان کا کوئی بھی شخص واضح جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔