ڈیفالٹر سکول سینیارٹی لسٹیں اور الیکشن ڈیوٹی کیلئے نام نہ دے سکے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈیفالٹر سکولوں ریکارڈجمع نہ کراسکے بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کے نام طلب کئے تھے جبکہ سینیارٹی لسٹیں بھی مانگی تھیں مگر اب بھی 90کے قریب سکول ایسے ہیں جہنوں نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا ان کو منگل تک کا ٹائم دیا گیا تھا اس کے بعدا ن کو ناپسندگی کا نوٹس جاری کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام نے ان ہیڈ ماسٹروں کے خلاف کارروائی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔