مائیکل وان اور ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ درمیان سوشل میڈیا پر شدید لڑائی
ملتان (سپورٹس ڈیسک)نگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر کے ساتھ خوب جھگڑا کر لیا۔ آسٹریلوی کرکٹ کے حالیہ سکینڈل کے بعد جب مائیکل نے کینڈس کے ساتھ شائقین کی بدسلوکی کی بات کی تو کینڈس بھی کافی برہم ہوئیں اور کہنے لگیں کہ اگر کوئی آپ کی بیوی کے ساتھ ایسا کرے تو آپ کو کیسا لگے گا۔ مائیکل نے اس بات کا برا منانے کی بجائے کینڈس کو مشورہ دیا کہ وہ اور ڈیوڈ اپنے طرز عمل پر نظر ڈالیں تو بہتر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین نے دنیا کی ہر ٹیم کے بارے میں بدکلامی کی ہے۔ مائیکل وان نے مزید کہا کہ وارنر کی آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ پریس کانفرنس کے بعد بھی ان کے لئے ہمدردی دیکھنے میں نہیں آئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی ان کا دوست نہیں ہے۔