9 سال بعد جمود ٹوٹ گیا انٹرنیشنل کرکٹ باقاعدہ بحال
کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین3 ٹی ٹونٹیز پر مشتمل مختصر سیریز کامیابی سے مکمل ہوگئی جس میں گرین شرٹس نے تینوں میچ جیت کر ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کر دیا لیکن دوسری جانب گزشتہ9 سال سے برقرار جمود ٹوٹ گیا اور ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد باقاعدہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوگئی۔ اس طرح نہ صرف آئی سی سی کا اعتماد بحال ہوا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان امن وامان کے حوالہ سے سرخرو ہوگیا۔