ڈسٹرکٹ جوجٹسو چیمپئن شپ کا پہلا رائونڈ مکمل
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ جوجسٹو چیمپئن شپ ملتان جمنیزیم میں شروع ہو گئی پہلے رائونڈ میں فیضان نے حمزہ کو 50 کے جی میں چت کر کے فائنل رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ 56 کے جی میں ذاکرعلی نے حمزہ کو 62 کے جی میں رمیز علی نے ایم باسط کو‘ 64کے جی میں سلمان نے زریاب صدیق کو 72کے جی میں ایم شہباز 85 کے جی میں ایم فہد نے سکندر کو جبکہ 95کے جی میں ایم صبیح نے طلال کو مات دی۔