گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی
ملتان (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دینے کے بعد گرین شرٹس نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی۔آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم برقرار ہے اور اسے آسٹریلیا کے مقابلے میں 4 ریٹنگ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم برقرار ہے ۔