شناختی کارڈ بلاک کیس، نادرا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر سخت اظہار برہمی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نادرا کی جانب سے بلاک کیے گئے شناختی کارڈ کے تمام متاثرین کو جمعہ کو عدالت طلب کرلیاہے عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا کی جانب سے لوگوں کی شہریت منسوخ کرنے کے اقدام پر دلائل دینے کی بھی ہدایت کی ہے منگل کے روز عدالت عالیہ کے جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی عدالت کو بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے فاضل جسٹس نے نادرا کےجواب نہ دینے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ حکومت اور نادار کو آخری موقع دیا جاتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ اس عدالت کو آپ لوگوں نے بہت آزمائش میں ڈال کر رکھا ہے عدالت نے نادرا حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو جلد حل کریں اور یہ بتائیں کہ کیا نادرا یا حکومت کا یہ اختیار ہے عدالت کو بتا یا جائے کہ نادرا کو کسی بھی شہری کی شہریت کو منسوخ یا بلاک کرنے کیا آئینی کیا اختیار ہے عدالت کو بتایا جائے۔