سکولوں میں انرولمنٹ مہم کاافتتاح آج سے ہوگا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سکولوں میں انرولمنٹ مہم کا افتتاح آج سے ہوگا جبکہ گرینڈ تقریب سات اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، بتایا گیاہے کہ حکومت کی ہدایت پر آن لائن انرولمنٹ مہم کا اب باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ملتان کے مختلف سکولوں میں انرولمنٹ کا افتتاح کیا جائے گا ذرائع کاکہنا ہے کہ محکمہ تعلیم اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے جارہا ہے جو سات اپریل کو ہونے جارہی ہے جو رضا ہال میں ہوگی جس میں ارکارن سمبلی شرکت کریں گے اس میں انرولمنٹ مہم کا افتتاح کیا جائے گا۔