ملتان سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 863 آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر منسوخ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 863 آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہو گئی ہے ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لاہور ملتان ‘ لاہور کی دو طرفہ پروازیں گزشتہ روز منسوخ ہو گئی ہیں پرواز 683 نے ایک بجکر 50 منٹ پر لاہور سے ملتان پہنچنا تھا جبکہ پرواز 864 نے دو بجکر 25 منٹ پر لاہور روانہ ہونا تھا دونوں پروایزں منسوخ کردی گئیں۔