وزیراعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم کی میئر ملتان اور ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ سے ملاقات ، کمپنی کی ورکشاپ کا بھی دورہ
ملتان( خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ایگزیکٹو پروگرام کوآرڈینیٹر صوفیہ زینب اور مقبول احمد نے گزشتہ روز میئر ملتان نوید الحق ارائیں اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی انوار الحق سے ملاقات کی مانیٹرنگ ٹیم نے میئر کو بتایا کہ ملتان سمیت صوبہ بھر میںیونائیٹڈ آگاہی مہم چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس دوران عوام کو کوڑا کرکٹ کوڑا دن اور کنٹینر میں ڈالنے کیلئے آگاہی دی جائے گی۔ پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں تشہیری مہم بھی چلائی جائے گی اس کے لئے بروقت انتظامات کئے جائیں۔ ٹیم نے کمپنی کی ورکشاپ کا دورہ بھی کیا ورکشاپ کی کارکردگی 97فیصد تک پہنچنے سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کااظہار کیا۔ بغیر آپریشن عثمان خورشید منیجر ورکشاپ رانا نثار صلاح الدین منیجر ایچ آر عامر مقبول نے ٹیم کو بریفنگ دی۔